درجہ اول گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 9روپے اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

درجہ اول گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 9روپے اضافہ
درجہ اول گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 9روپے اضافہ

لاہور: درجہ اول گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 9روپے اضافہ کر دیا گیا، آٹا چکی مالکان نے بھی آٹے کی قیمت میں 2روپے فی کلو اورفی من 80روپے اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنی کے درجہ اول آئل کی فی لیٹر قیمت9روپے اضافے سے418روپے جبکہ پانچ لیٹر کی پیٹی کی قیمت45روپے اضافے سے2090روپے ہوگئی۔

ملٹی نیشنل کمپنی کے درجہ اول گھی کی فی کلو قیمت9روپے اضافے سے408روپے جبکہ پانچ کلو کی پیٹی کی قیمت45روپے اضافے سے2040روپے ہو گئی۔

مقامی کمپنی کے درجہ اول آئل کی فی لیٹر قیمت 9روپے اضافے سے414روپے جبکہ پانچ لیٹر پیٹی کی قیمت45روپے اضافے سے2065جبکہ فی کلو گھی کی قیمت9روپے اضافے سے404روپے جبکہ پانچ کلو پیٹی کی قیمت 45روپے اضافے سے2020روپے ہو گئی۔

علاوہ ازیں آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے فی کلو قیمت میں 2روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کی قیمت88روپے سے بڑھ کر 90روپے جبکہ فی من قیمت 80روپے اضافے سے 3600ہو گئی۔

مزید پڑھیں: ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 19فیصد سے بھی تجاوز

آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت2600روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں بھی تسلسل کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور ایسے میں چکی سے تیار آٹے کی قیمت کی پیداواری لاگت بڑھنے سے اضافہ نا گزیر تھا۔

Related Posts