کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے ڈائریکٹر جنرل آشکار داور کی کمانڈ میں 2 سال بعد پہلی بار بلڈنگ کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر آیف آئی آر درج کر لی گئی، مقدمہ،15ستمبر کو سیل ہونے والی زیر تعمیر پلاٹ کی سیل توڑنے اور تعمیرات شروع کرنے پر بلڈر کے خلاف کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس مقام پرتعمیرات کے لئے کھودے گئے گہرے گڑھے میں بارش کا پانی بھراہوا تھا۔گڑھے میں جمع پانی ملحقہ مکانات کے لئے خطرے کا باعث تھا۔ خبر پر تعمیرات رکوا کر پلاٹ کو سیل کیا گیا تھا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








