پہلی حج پرواز کی تاریخ آگئی، حاجیوں کی تربیت کا شیڈول بھی جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

حج فلائٹ، فائل فوٹو

سرکاری اسکیم کے تحت حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عید کے بعد شروع کیا جا رہا ہے اور پاکستان سے پہلی حج پرواز 19 اپریل کو شروع ہوگی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پشاور کے سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کی سہولت دی جائے گی اور پشاور ایئرپورٹ پر پرائیویٹ عازمین جائیں گے۔

رواں سال ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد خوش نصیب فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جائیں گے جبکہ گزشتہ سال حج سے رہ جانے والے عازمین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پشاور سمیت صوبے بھر سے گزشتہ سال حج سے محروم ہونے والی عازمین حج کو دوبارہ شامل کیا گیا ہے، ان میں سے بعض عازمین سے مزید رقم پرائیویٹ ٹریول ایجنٹس نے طلب کی ہے۔

Related Posts