مشہورومعروف اداکار عثمان مختار اور اہلیہ زنیرہ انعام خان کی شادی کو 1 برس مکمل ہوگیا۔ سالگرہ کے موقعے پر معروف فنکار نے اپنی اہلیہ کو خود مبارکباد پیش کی۔
آج سے ایک سال قبل عثمان مختار اور زنیرہ انعام خان کا نکاح ہوا تھا۔ فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں ہم کہاں کے سچے تھے کے اداکار عثمان مختار نے اپنی شریکِ حیات کو خوبصورت الفاظ کے ساتھ مبارکباد دی۔
سوشل میڈیا صارفین ہم تم میں احد رضا میر کی اداکاری پر برہم
انسٹاگرام پیغام میں معروف اداکار نے کہا کہ زنیرا میں آپ کو نکاح کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے عثمان مختار نے کہا کہ آپ میری زندگی کے عروج و زوال میں سیٹ بیلٹ کی طرح شامل ہوئی ہیں۔
تعلیم کے میدان میں اداکار عثمان مختار کی اہلیہ نے عالمی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے شعبوں میں آسٹریلیا سے ڈبل ایم اے کیا ہوا ہے اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کی حیثیت سے کام کرتی ہیں۔ شادی شدہ جوڑے کو سوشل میڈیا صارفین نے بھی مبارکباد دی۔


گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








