صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا مریض جاں بحق: حکومت کی تصدیق

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال سے متعلق جعلی خبریں سوشل میدیا پر وائرل
ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال سے متعلق جعلی خبریں سوشل میدیا پر وائرل

لاہور: صوبائی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا مریض جاں بحق ہوگیا ہے۔ یہ تصدیق صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کی۔

سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ آج بدقسمتی سے افراسیاب نامی 57 سالہ مریض جو میو ہسپتال میں زیرِ علاج تھا، اپنی زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔

صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ یہ پورے ملک کے لیے مشکل وقت ہے۔ اِس وبا کا مقابلہ ہم اسی وقت کرسکتے ہیں جب ہم لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عمل کریں۔

وزیرِ صحت یاسمین راشد نے کہا کہ وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے گھر پر رہنا اور احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے۔ صوبہ پنجاب میں پہلے مریض کے جاں بحق ہونے کا افسوس ہے۔ 

 

 

Related Posts