یقین کا سفر ایک پاکستانی ڈراما سیریل ہے جسے ہم ٹی وی پر پیش کیا گیا ہے جبکہ یہ ڈرامہ پی ٹی وی پر 22 اگست 2019 میں نشرہوا ،اس کی کہانی تین عورتوں تین مختلف ثقافتوں کے گرد گھومتی ہے جس میں چند افراد جو ثقافتی طور پر مختلف ہیں ہیں انہیں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں میں جنسی ہراسانی، ریپ سیاسی دباؤ او رناانصافی اور جہالت کا احاطہ کیا گیا ہے۔اس ڈرامہ میں سجل علی نے مرکزی کردار کیا اور اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔
اڈاری پہلی مرتبہ ہم ٹی وی پر 10 اپریل 2016 کو نشر ہوا۔اس کو فرحت اشتیاق نے لکھا ہے اور مومنہ درید کے ساتھ مل کر اس ڈرامہ سیریل کو پروڈیوس کیا ہے۔ اس ڈرامہ سیریل میں عروہ حسین، سعید، بشریٰ انصاری، سمعیہ ممتاز، مریم فاطمہ، ریحان شیخ، احسن خان اور فرحان سعیدنے اداکاری کے جوہر دکھائے۔اڈاری پاکستانی معاشرے میں عورتوں کی سماجی اور اقتصادی پسماندگی پر مرکوز ہے، یہ ڈرامہ سیریل پاکستانی معاشرے میں بہت گہرے مسائل مثلاً چائلڈ لیبر اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر روشنی ڈالتا ہے۔
پاک فضائیہ کی شہید افسر کی زندگی سے ماخوزٹیلی فلم ’’اِک تھی مریم‘‘کی کہانی معروف ڈرامہ نگارعمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات سرمدکھوسٹ نے دیں ۔ فلم کامرکزی کردارمعروف اداکارہ صنم بلوچ نے اداکیاجبکہ ذیلی کرداروں میں والدین کے کردار حنا خواجہ بیات اوربہروزسبزواری نے نبھائے ، مریم مختیارکی زندگی سے جڑے دیگرکرداروں میں بھی اداکاروں نے اپنے صلاحیتوں کامظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور رنگ بھرا ہے۔
اک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی داستانِ حیات پر مبنی ٹیلی فلم نگار میں ماہرہ خان کو فوجی لباس میں ملبوس زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرتے دکھایا گیا ہے۔