اسمگلنگ میں “سہولت کاری” کے الزام میں “گرفتار” پانچ گدھے عدالت میں پیش

تازہ ترین

تازہ ترین

چترال میں اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں 5 گدھوں کو پیش کیا گیا، جن پر الزام تھا کہ وہ ٹمبر کی اسمگلنگ میں استعمال ہو رہے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر چترال توصیف اللّٰہ نے تمام گدھوں کو محکمہ جنگلات کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر چترال کی عدالت میں پیش کیے گئے گدھوں پر الزام تھا کہ یہ چترال کے علاقے دروش میں ٹمبر کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کے سرکاری اسپتال میں پیدا ہونے والے پانچ جڑواں بچوں کی سالگرہ کی انوکھی تقریب

توصیف اللّٰہ نے ان گدھوں کو ٹمبر اسمگلنگ کیس میں مال مقدمہ کے طور پر طلب کیا تھا اور اطمینان کے بعد گدھے اور ٹمبر کے سلیپر محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے کر دیا۔

اے سی چترال نے بتایا کہ یہ گدھے بحفاظت موجود ہیں اور یہ کہ انہیں کسی اور کے حوالے نہیں کیا اور یہ کہ کہیں وہ دوبارہ اسمگلنگ میں استعمال نہیں ہو رہے۔

عدالت نے یہ اطمینان کیا کہ گدھے متعلقہ حکام کی تحویل میں ہی ہیں۔

Related Posts