کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کریکر حملہ،5افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

Five injured in Karachi cracker attack

کراچی: گلشن حدید میں جشن آزادی کے حوالے سے جھنڈیوں اور بیجز کے اسٹال پر نامعلوم حملہ آور کریکر پھینک فرار، دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، رینجرز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گلشن حدید کے علاقے میں نامعلوم افراد نے جشن آزادی کے اسٹال پر کریکر بم پھینکا۔ زخمی افراد اور حملے کی اصل وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔

Related Posts