ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی کے چوک یادگار کے قریب دہشت گردوں نے پولیس وین پر راکٹ حملہ کیا۔ راکٹ حملے میں 5 پولیس اہلکار شہید جب کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کلاچی فضل سبحان شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس وین پر راکٹ فائر کیا اور بعد میں شدید فائرنگ کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن (IBO) میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
آئی بی او نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں کارروائی کی تھی۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہواتھا۔
مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور بارود برآمد
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








