خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے پبی تحصیل کے دَگ جدید میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک مکان کی چھت گر نے سے 8 افراد ملبے تلے دب گئے جس میں سے 5 افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں چار بچے بھی شامل تھے جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ رضوان، 9 سالہ ولیدہ، 6 سالہ آیان، 5 سالہ حفصہ اور 4 سالہ دعا شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے ایک طویل امدادی کارروائی کےبعد ملبے تلے دبے جاں بحق اور زخمی افراد کو باہر نکالا جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے پبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ مکان انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے جس سے وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








