ایران کی فضائی حدود میں کیا ہوا؟ ریاض سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ! جانیں معاملہ ہے کیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سعودی شہر ریاض سے اسلام آباد آنے والی ایک نجی ایئرلائن کی پرواز نے ایک مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے حکام کے مطابق طیارہ ایرانی فضائی حدود میں تھا جب مسافر کی حالت بگڑ گئی۔ پائلٹ نے فوری طور پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

اے ٹی سی سے اجازت ملنے کے بعد طیارہ بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ لینڈنگ کے فوراً بعد طبی عملہ پہلے سے موجود تھا جس نے مسافر کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

یاد رہے کہ دسمبر کے اوائل میں بھی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جدہ سے لاہور جانے والی پرواز نے غیر متوقع طور پر دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی۔ پرواز پی کے 860 جس میں 437 مسافر سوار تھے نے سعودی فضائی حدود میں فنی خرابی کے باعث 7700 کا ہنگامی کوڈ جاری کیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور دونوں ہنگامی لینڈنگز بغیر کسی مزید پیچیدگی کے کامیابی سے مکمل کی گئیں۔

Related Posts