واشنگٹن: پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین باب میننڈیزکا بیان سامنے آیا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر اموات ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین باب میننڈیز کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہے، سیلاب سے تقریبا 3000 اموات ہونیکا خدشہ ہے جبکہ 4کروڑپاکستانی نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے مرکزی عناصر پر توجہ دی تو تعمیر نوکا عمل زیادہ بہتر طور پر ممکن ہو سکے گا۔
مزید پڑھیں:دنیا کو اندازہ نہیں پاکستان کس مشکل سے گزر رہا ہے، وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب
یاد رہے کہ باب میننڈیز اس سے قبل بھی ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد دی جانے والی امداد ایک قطرے سے زیادہ نہیں ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








