ملک بھر میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، 1 ہزار 678 افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، 1 ہزار 678 افراد جاں بحق
ملک بھر میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، 1 ہزار 678 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید اموات کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار 678 تک جا پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

دو مذہبی گروہوں میں تصادم کے بعد عبد اللہ شاہ غازی مزار زائرین کیلئے بند

نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سیلاب کے باعث 13 ہزار کے لگ بھگ افراد زخمی ہوئے۔ تباہ ہونے والے گھروں کی تعداد کا تخمینہ 20 لاکھ سے زائد لگایا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کے باعث 11 لاکھ 50 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے۔ 13 ہزار کلومیٹر سے زائد طویل سڑکیں اور 410 پل تباہ ہوئے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ کٹ گیا جو تاحال بحال نہیں ہوسکا۔ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں۔ متاثرین کو صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث ڈائریا، پیچش اور ہیضے کے کیسز رپورٹ کیے جارہے ہیں۔

صرف ستمبر کے دوران ہی سیلاب متاثرین میں ڈائریا کے 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ رواں ماہ پیچش کے بھی 15 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔ آج سے 3 روز قبل 1 روز میں ڈینگی کے 419 جبکہ ملیریا کے 1500سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

 

Related Posts