کیا یہ زخموں پر نمک پاشی تھی؟ سیلاب متاثرین کو کیمپوں میں پاک بھارت میچ دکھایا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اے اسپورٹس

پنجاب کے مختلف سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں پاک بھارت میچ براہ راست دکھایا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مختلف سیلاب متاثرین کی تصاویر ٹوئٹ کیں اور بتایاکہ باقرپور بہاولپور میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم ریلیف کیمپ میں پاک بھارت میچ براہ راست دکھایا گیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایاکہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بچوں کے چہروں پر خوشی لانے کے لیے راجن پور کے فلڈ ریلیف کیمپ میں پاکستان بھارت ایشیا کپ میچ کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ  خوشگوار اور پُرمسرت ماحول کیلئے خاص انتظامات کیے گئے تاکہ بچے کچھ وقت کے لیے اپنی مشکلات کو بھول کر میچ کا جوش و خروش محسوس کر سکیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلع لودھراں کے بھی فلڈ ریلیف کیمپ کی ویڈیو شیئر کی جس میں متاثرین پاک بھارت میچ براہ راست دیکھتے نظر آ رہے ہیں۔

Related Posts