لاہور میں آٹا چکی مالکان کی اپنے خلاف مقدمات درج ہونے پر ہڑتال

تازہ ترین

تازہ ترین

Flour crisis: Chakki owners go on indefinite strike in Lahore

لاہور:صوبائی دارالحکومت میں چکی مالکان کیخلاف انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف درجنوں مقدمات درج کرلیے جس پر چکی اونرز ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کردی۔

ہڑتال کے باعث صوبائی دارالحکومت کی چکیاں بند ہوگئیں اور آٹے کے مزید قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

آٹاچکی اونرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عبدالرحمان نے بتایا کہ ہم غیر معینہ مدت کے لیے چکیاں بند کر رہے ہیں، چکی مالکان کو آٹا 60 روپے فی کلو فروخت کرنے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:نئے پاکستان میں آٹا ختم، تندور بند ،کیا عوام لنگر سے روٹی کھائیں ؟، مریم اورنگزیب

انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ہونے کے باوجود چھاپے مارے گئے اور تعاون کے باجود ہمارے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔عبدالرحمان نے کہا کہ ہمارے ارکان پر مقدمات درج کرکے انہیں ہراساں کیا گیا۔

پولیس ایف آئی آرز کی نقول فراہم نہیں کر رہی اور تھانے جانیوالے ہمارے ممبران کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے۔کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے بھی چکی مالکان کیساتھ ہڑتال میں شریک ہونے کا اعلان کردیا۔

Related Posts