آٹا سستا ہوگیا، مہنگائی کے دباؤ میں کمی کی امید

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

نجی کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے صارفین کو کچھ ریلیف ملا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 5 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 70 سے 100 روپے تک کمی ہوئی ہے۔ اس وقت یہ تھیلا ڈیپارٹمنٹل اسٹورز میں تقریباً 790 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ چھوٹی دکانوں پر اس کی قیمت تقریباً 830 روپے فی 5 کلو بتائی جا رہی ہے۔

تاہم آٹے کی قیمتوں میں اس ریلیف کے باوجود کچن کے دیگر ضروری سامان کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، جہاں فرسٹ گریڈ گھی 590 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل تقریباً 595 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ سپلائی اور پیداواری لاگت میں اتار چڑھاؤ کے باعث ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں، جس کے نتیجے میں گھریلو اخراجات پر دباؤ برقرار ہے۔

Related Posts