لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آٹا 145 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کے نرخ 4500 روپے من ہوگئے لیکن اس کے باوجود بھی فلور ملز، آڑھتی اور دکانداروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔
لاہور میں سستے سرکاری آٹے کے تھیلے مارکیٹ سے بدستور غائب ہیں جس کی وجہ سے شہری 15 کلو کا مہنگا کمرشل آٹے کا تھیلا خریدنے پر مجبور ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے ساتھ انڈے 275 روپے درجن جبکہ مرغی کا گوشت 600 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس کا جنوبی کوریا میں سرگرمیاں شروع کرنیکا فیصلہ
دوسری جانب کراچی میں بھی گندم اور آٹا روزانہ کی بنیاد پر مہنگا ہونے کے باعث قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہیں۔کراچی میں تاریخ میں پہلی بار چکی کا آٹا 150، فائن 140 اور گندم 125 روپے فی کلو کی سطح پر جاپہنچی ہے جبکہ سرکار کی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی۔
چیئرمین کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم کے مطابق نئے سال کے صرف 4 دن میں گندم اور آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








