شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، بلاول بھٹو کل بھارت روانہ ہوں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، بلاول بھٹو کل بھارت روانہ ہوں گے
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، بلاول بھٹو کل بھارت روانہ ہوں گے

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کل بھارت جائیں گے، وزیر خارجہ کے طیارے کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کل بھارت کے شہر گووا پہنچیں گے، بلاول بھٹو زرداری کل صبح گیارہ بجے کراچی سے روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کا بیان فارن فنڈڈ نیت اور مقاصد کا ثبوت ہے۔مریم اورنگزیب

پاکستان کی جانب سے فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیاگیا، بھارت کی جانب سے پاکستان کے وزیر خارجہ کے طیارے کے گووا جانے کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

Related Posts