تحریکِ عدم اعتماد، اپوزیشن کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں۔وزیر خارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

تحریکِ عدم اعتماد، اپوزیشن کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں۔وزیر خارجہ
تحریکِ عدم اعتماد، اپوزیشن کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں۔وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملک کی سیاسی صورتحال پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں اراکین کے نمبرز کے حوالے سے دعووں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کالعدم قرار دے دیا

بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کے لانگ مارچ اور جلسوں کے اعلانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مخالفین کے دعوے سچے ہوتے تو انہیں اتنی تگ و دو کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔

اتحادی سیاسی جماعتوں کے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا اتحادیوں کے ساتھ ساڑھے 3سال کا تعلق اور رابطہ ہے۔ ہم ملک کو سنوارنے میں مشترکہ کاوشوں میں شامل رہے ہیں۔ ہمارے آپس کے روابط میں ایک تسلسل ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن ہمارے اتحادیوں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرتی آئی ہے۔ جب خلیج زیادہ بڑی ہو تو زور بھی زیادہ لگانا پڑتا ہے۔ وقتی ملاقاتوں کی بنیاد پر صورتحال کا درست تجزیہ نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے اپوزیشن کے اتحادیوں سے رابطوں اور ملاقاتوں پر حکومت سے دامن چھڑانے کے تاثر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب ہم سیاسی صورتحال کو تسلسل کے زاوئیے سے دیکھتے ہیں تو اطمینان ہوتا ہے۔ 

Related Posts