روس یوکرین تنازعہ سفارتی کاوشوں سے حل کیاجاسکتا ہے۔وزیر خارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر خارجہ کا پولش ہم منصب سے رابطہ، یوکرین کی صورتحال پر گفتگو
وزیر خارجہ کا پولش ہم منصب سے رابطہ، یوکرین کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازعہ سفارتی کاوشوں سے حل کیا جاسکتا ہے جبکہ ترقی پذیر ممالک ایسے تنازعات سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے پولینڈ کے ہم منصب زبگنیو راؤ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور یوکرین کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین پاک پولینڈ تعلقات اور باہمی دلچپپی کے علاقائی و عالمی امور پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

جامعہ کراچی، پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون قائم مقام وائس چانسلر تعینات

گزشتہ برس ستمبر میں پہلی بار پولش وزیر خارجہ سے بات چیت کو یاد کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے مابین قریبی تعلقات ہیں جبکہ پاکستان باہمی مفاد کے تمام شعبہ جات کو آگے بڑھانے کیلئے پر عزم ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین روس یوکرین کشیدگی پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو تنازعے پر شدید تشویش ہے اور زور دیا کہ تنازعات کو مذاکرات اور سفارتکاری سے حل کیا جانا چاہئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپنے حالیہ دورۂ ماسکو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے یوکرین کشیدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ سفارت کاری فوجی تنازعے کو ٹال سکتی ہے۔

Related Posts