ضلع تور غر کی سطح پر حفظ قرآن کمپیٹیشن، سینکڑوں حفاظ کی شرکت

تازہ ترین

تازہ ترین

مدرسہ دینیہ الٰہیہ تعلیم القرآن شوائے ارنیل بسی خیل ضلع تورغر کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر تیسرا حفظ قرآن کمپیٹیشن بہ عنوان “مسابقہ شیخ عتیق اللہ 1444ھ” کا انعقام ہوا، جس میں ضلع بھر سے مدارس نے شرکت کی۔

ضلعی سطح پر فائنل کمپیٹیشن سے پہلے ذیلی مقابلے ہوئے، جن میں بڑی تعداد میں حفاظ قرآن نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

قلیل تنخواہ میں گزارہ مشکل، امام مسجد خواجہ سرا بن کر بھیک مانگنے پر مجبور

پہلے مرحلے کے مقابلوں کے بعد ضلع تورغر کے پانچوں قبائل کے کامیاب حفاظ کرام کے مابین آل ضلع تورغر ضلعی مقابلہ بروز جمعرات بمقام شوائے ارنیل بسی خیل میں منعقد ہوا جس میں
تپہ اکازئی کے مدرسہ ابی بکر الصدیق کند بالا کے طالب علم حافظ عطاء اللہ ولد مفتی حسن المآب نے اول پوزیشن لے کر 30 ہزار روپے نقد اور اعزازی ویادگاری نشانات حاصل کیے۔
تپہ بسی خیل کے مدرسہ تدریس القرآن ڈمبوسہ کے طالب علم حافظ عظیم الله ولد شاھد اللہ نے دوم پوزیشن لے کر 20 ہزار روپے نقد اور اعزازی ویادگاری نشانات حاصل کیے۔
تپہ نصرت خیل کے مدرسہ تحفیظ القرآن بٹیلہ کے طالب علم حافظ رضوان اللہ ولد محمد عمران نے سوم پوزیشن لے کر 10 ہزار روپے نقد اور اعزازی ویادگاری نشانات حاصل کیے۔
ضلع تورغر کی سطح پر تیسری بار منعقد ہونے والے اس حفظ کمپیٹیشن میں شریک تمام حفاظ اور ان کے اساتذہ کو بھی نقد ہدایا وانعامات پیش کیے گئے۔
بارش اور موسم کی خرابی کے باوجود ضلع تورغر کے تمام پانچوں قبائل کے مشران اور ضلع بھر کے مدارس کے اساتذہ ومہتممین اور علاقہ معززین تقریب میں شریک ہوئے۔

اس کمپیٹیشن کا انعقاد مدرسہ الٰہیہ تعلیم القرآن کے مہتمم مولانا سلام اللہ عتیق کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے عمل میں آیا، جو ملک کے اس دور دراز پہاڑی اور پسماندہ علاقے میں مختلف نوعیت کی رفاہی اور تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اہل علاقہ نے حفظ قرآن کمپیٹیشن کو علاقے کے بچوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے اور ان میں مقابلوں کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے انتہائی اہم قرار دیا اور مولانا سلام اللہ عتیق کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Related Posts