ضلع خیبر میں پہلی بارخواتین کیلیے سائیکلنگ کیمپ کا انعقاد، 15 قبائلی خواتین کی شرکت

تازہ ترین

تازہ ترین

ضلع خیبرکی تحصیل لنڈی کوتل میں قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بارخواتین کے لیے سائیکلنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

لنڈی کوتل کے تاتارا اسپورٹس گراونڈ میں منعقد کئے گئے کیمپ کی نگرانی بین الاقوامی پاکستانی سائیکلسٹ ثمرخان اور قبائلی خاتون صحافی جمائمہ آفریدی نے کی۔

پہلی مرتبہ انعقاد کیے جانے والے سائیکلنگ کیمپ میں لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والی 15 خواتین نے حصہ لیا جبکہ کیمپ کا انعقاد گلوبل اسپورٹس مینٹورنگ پروگرام کے تحت کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

فوج کو جانبدار ہونے کا اختیار دیا کس نے تھا؟ مولانا فضل الرحمن

بین الاقوامی سائیکلسٹ ثمرخان کا کہنا تھا کہ قبائلی خواتین اور کلچر کے بارے میں جو سنا تھا، ان سے بالکل برعکس پایا، یہاں کی خواتین میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے اور انہیں سہولیات دینا ایک اہم ضرورت ہے۔

ثمرخان نے کہا کہ مستقبل میں بھی خواتین کے لئے اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ قبائلی خواتین کو اپنی صلاحیتیں اُجاگر کرنے کا موقع ملے۔

Related Posts