خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار پولیس کے اعلیٰ عہدے پر خاتون تعینات

تازہ ترین

تازہ ترین

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عائشہ گل۔ فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔

Related Posts