خیبرپختونخوا میں فورسز کا آپریشن، 8دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں فورسز کا آپریشن، 8دہشت گرد ہلاک
خیبرپختونخوا میں فورسز کا آپریشن، 8دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا آپریشن بنوں کے علاقے جانی خیل میں کیا گیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ پانچ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک و گرفتار دہشت گرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گرد جانی خیل میں موٹرسائیکل خودکش حملے میں بھی ملوث تھے۔

فورسز نے دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا جس میں 2 دہشت گروں کو واصل جہنم کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں 9 ماہ کے دوران 60ہزار اسٹریٹ کرائمز رپورٹ، ڈکیتی مزاحمت پر 100افراد قتل

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقوں میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہوا ہے جبکہ مقامی افراد کی آپریشن میں مکمل حمایت حاصل ہے۔

Related Posts