دفترِ خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جنگجو بھیجنے کی بھارتی رپورٹ مسترد کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان نے بیرون ملک مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کی رپورٹ کو مسترد کردیا
پاکستان نے بیرون ملک مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کی رپورٹ کو مسترد کردیا

اسلام آباد: دفترِ خارجہ نے بھارتی میڈیا رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا جس میں پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں جنگجو بھیجنے کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارت تحریکِ آزادئ کشمیر کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے جسس کے تحت من گھڑت رپورٹس اور خبریں چلائی جاتی ہیں۔ کشمیر کی تحریک آزاد ہے، بھارت کے ہتھکنڈے اور گھٹیا سازش ناکام ہوجائے گی۔

ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں جنہیں جھوٹی خبروں کی بنیاد پر دنیا کی نظروں سے اوجھل نہیں کیا جاسکتا۔ مودی حکومت کو پاکستان مخالف الزامات لگا کر بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے کی بجائے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر توجہ دینا ہوگی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈر کلبھوشن اور قیدی اسماعیل کا معاملہ الگ ہے،بھارت اپنے معمول کے مسخ شدہ حربوں کے استعمال کے باز آجائے۔

اپنے بیان میں گزشتہ روز زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ بھارتی ہائی کمیشن اپنی قانونی قونصل پر معاملہ ڈال کرقانونی کاروائی سے فرار چاہتی ہے۔ آئی سی جے کی فیصلے کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کو کلبھوشن کے ملاقات اور وکیل کی تقریری کی دعوت دی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے  گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

Related Posts