ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

زر مبادلہ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر رواں ماہ کی 15 تاریخ تک 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی کمی کے ساتھ 10 ارب ڈالر سے بھی کم ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے زرِ مبادلہ کے ذخائر سے متعلق اعدادوشمار جاری کردئیے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہےکہ 15 جولائی تک زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کم ہوئے جو اب 9 ارب 32 کروڑ 86لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

زرمبادلہ کے ذخائر میں 37 فیصد کمی ہو چکی،اسد عمر

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرِ مبادلہ کے ذخائر 15 جولائی تک 19 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تک بڑھ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر کا حجم 5 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف مالی معاونت حاصل کرنے کے لیے غیر ملکی دوروں سے خالی ہاتھ واپس آئے کیونکہ کوئی بھی ملک امداد کی پیشکش کرنے کو تیار نہیں تھا۔

آج سے 2 ماہ قبل اپنی پریس کانفرنس میں اسد عمر نے کہا کہ چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت کوئی بھی ملک حتیٰ کہ آئی ایم ایف بھی پاکستان کو پیسہ نہیں دے رہا۔

Related Posts