سعودی عرب، خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے پر غیر ملکی کو 8 ماہ کی قید

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی عرب، خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے پر غیر ملکی کو 8 ماہ کی قید
سعودی عرب، خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے پر غیر ملکی کو 8 ماہ کی قید

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے پر غیر ملکی عرب کو 8 ماہ کی قید کی سزا سنادی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق خاتون ملازمہ نے عدالت کے سامنے اس واقع کی گواہی دیتے ہوئے قسم بھی اٹھائی اور ایک خاتون کو بطورگواہ بھی پیش کیا، جس کےبعد عدالت نے فیصلہ دیا۔

خاتون کی وکیل کا کہنا ہے کہ سعودی قوانین کے تحت خاتون کو چھیڑنے کا الزام ثابت ہونے پر دو سال تک قید کی سزا اور ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور مسجد میں دھماکہ، وزیراعظم سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں کی مذمت

خیال رہے کہ اسلامی تعزیرات کے مطابق الزام لگانے والی خاتون کو دو گواہ پیش کرنے ہوتے ہیں، لیکن مذکورہ خاتون صرف ایک گواہ پیش کر سکی، جس کے بعد اس کی قسم پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے غیر ملکی کو مجرم قرار دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عدالت نے شواہد کو دیکھتے ہوئے غیر ملکی کو 8 ماہ قید کی سزا پر اکتفا کیا ہے۔

Related Posts