سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان بھی احمد شاہ کی مداح بن گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Former Bollywood star Sana Khan turns out to be fan of Ahmed Shah

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثناء خان پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کی مداح بن گئیں،احمد شاہ کیلئے پیار کا اظہار، ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

ثناء خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر احمد شاہ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کواپنے بھائیوں سمیت سابق بالی ووڈ اداکارہ کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں احمد شاہ نے ثنا ء خان اور اس کے شوہر مفتی انس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ سے بہت پیار ہے۔ احمد شاہ نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ ثناء خان اور مفتی انس،میں تم سے پیار کرتا ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)

 

ثناء خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر احمد شاہ کی ویڈیو شیئر کی اور سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا مجھے اس فریم میں ایک پیارا بچہ مل سکتا ہے؟۔

انہوں نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ آپ سب کی نیک تمناؤں کا بہت بہت شکریہ۔ ثناء خان نے مزید کہا کہ آپ کو رمضان مبارک ہو۔

مزید پڑھیں:ثنا خان کی برج خلیفہ پرسونے کی پرت والی کافی پینے کی تصویر وائرل

یاد رہے کہ ثناء خان نے گذشتہ سال ہندوستان کی ریاست گجرات کے مفتی انس سے شادی کی تھی،بگ باس سیزن 6 سے مشہور ہونیوالی بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثناء خان نے شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts