سرفراز احمد نے ٹیسٹ اسکواڈ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹیسٹ اسکواڈ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا
سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹیسٹ اسکواڈ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز ختم ہونے سے پہلے ٹیسٹ اسکواڈ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ہوم سیریز میں سرفراز احمد ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے اور انہیں یہ سیریز بھی ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر گزارنا پڑی۔

سابق کپتان نے ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی اسکواڈ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ پاکستان کپ کو جوائن کریں گے بعدازاں وہ پاکستان کپ میں سندھ کی نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سدرہ امین کابیٹنگ اسٹائل، سچن ٹنڈولکر سے موازنہ کیا جا نے لگا

واضح رہے کہ سرفراز احمد آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں قومی اسکواڈ کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں جاری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے بیٹر عبداللہ شفیق اور امام الحق کل 78 رنز پر پانچویں روز کے کھیل کا آغاز کریں گے۔

Related Posts