حویلی لکھا: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو انتقال کر گئے ہیں، ان کی عمر 95 سال تھی۔ میاں منظور وٹو مختلف ادوار میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی رہ چکے تھے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے میاں منظور وٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میاں منظور وٹو کا تعلق حویلی لکھا سے تھا۔میاں منظور وٹو 1985 سے 1993 تک تین مرتبہ اسپیکر پنجاب اسمبلی رہے۔
میاں منظور وٹو نے بطور وزیر اعلیٰ 3 بار خدمات سرانجام دیں۔ کچھ رپورٹس کے مطابق میاں منظور وٹو کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ میاں منظور وٹو کی نمازِ جنازہ کل وساوے والا میں ادا کی جائے گی۔
سیاسی اعتبار سے میاں منظور وٹو کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا۔ میاں منظور وٹو نے بطور سیاسی رہنما مختلف عہدوں پر سیاسی خدمات بھی انجام دیں جن کی خدمات کو مختلف ادوار میں پارٹی قیادت سراہتی آئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








