سابق فاسٹ بولر محمد عامر کی محمد رضوان اور بابر اعظم پر کڑی تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق فاسٹ بولر محمد عامر کی محمد رضوان اور بابر اعظم پر کڑی تنقید
سابق فاسٹ بولر محمد عامر کی محمد رضوان اور بابر اعظم پر کڑی تنقید

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے دوران قومی ٹیم نے انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، قومی ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچز ہارنے کے بعد سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہے۔

پاکستان کے سابق سپر اسٹار بولر محمد عامر نے پاکستان کے اوپننگ کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بابر اور رضوان اپنے کمفرٹ زون سے نکلنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے فخر زمان اوپن کرتا تھا لیکن جب مصباح الحق نے کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں تو انہوں نے رضوان سے اوپن کرایا اور اس وقت سے یہ سلسلہ چل پڑا، فخر زمان کی قربانی دی گئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان دو میچ جس طرح ہارا، اس سے مایوسی ہوئی، ڈیرن سیمی

محمد عامر نے کہا کہ بلے باز کے لئے یہ چیز اہمیت نہیں رکھتی کہ اسے کونسے نمبر پر کھلایا جارہا ہے، اصل چیز اچھی بیٹنگ آنی چاہئے، ہمارے دونوں اوپنرز محدود ہیں اور وہ اپنے کمفرٹ زون سے نکلنا ہی نہیں چاہتے۔

Related Posts