کراچی کے سابق پولیس چیف اور ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ شاہد حیات کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ کچھ عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، شاہد حیات پولیس سروسز گروپ گریڈ 21 کے سینئر افسر تھے جبکہ ماضی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کے عہدے پر بھی رہ چکے تھے۔ سابق پولیس چیف کے بھائی یوسف خان نے شاہد حیات کے انتقال کی تصدیق کی ہے، وہ کراچی کے نجی اسپتال میں طویل عرصے سے زیرعلاج تھے۔ شاہد حیات کو کراچی آپریشن کے مشہور زمانہ کردار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ شاہد حیات کراچی پولیس کے علاوہ ایف آئی اے میں بھی بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے چکے تھے۔