قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ظہیر عباس کی طبیعت خراب، آئی سی یو میں منتقل

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ظہیر عباس کی طبیعت خراب، آئی سی یو میں منتقل
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ظہیر عباس کی طبیعت خراب، آئی سی یو میں منتقل

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ظہیر عباس کی طبیعت بگڑ گئی، انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر اور ایشین بریڈ مین کہلانے والے ظہیر عباس برطانوی دارالحکومت لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں طبیعت خراب ہونے پر انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

سابق کھلاڑی ظہیر عباس کے اہلخانہ نے مداحوں سے اُن کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

خالد محمود چیئرمین پی سی بی بننے کے خواہاں

سابق کھلاڑی کی اہلیہ ثمینہ کا کہنا ہے کہ ظہیر لندن آمد سے قبل دبئی میں قیام کے دوران کوویڈ19 کا شکار ہوئے تھے، گزشتہ تین دن سے زیرعلاج ظہیرعباس گردوں کی تکلیف کے ساتھ نمونیہ کا بھی شکار ہیں۔

معلوم رہے کہ 74 سالہ ظہیر عباس نے اپنے کیریئر میں 78 ٹیسٹ اور 62 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، اس دوران انہوں نے کئی یادگار اننگز کھیلیں۔

Related Posts