سابق صدر آصف علی زرداری کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق صدر آصف زرداری کو کورونا ویکسین لگا دی گئی
سابق صدر آصف زرداری کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

کراچی: سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری کو کورونا ویکسین لگا دی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد آصف علی زرداری کے حوالے سے پیغام شیئر کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے لکھا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔

 

آصف علی زرداری کی صاحبزادی کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ اپنے والدین اور پیاروں  کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ کورونا ویکسین لگائیں۔ کیونکہ کورونا سے بچنے کے لئے ویکسین بہترین ہے۔

آصفہ بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو کورونا ویکسین لگاتے ہوئے ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ملک ان دنوں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی زد میں ہے اور مریضوں کی تعداد میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے بعد اب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

اپنی بیماری کے حوالے سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر شیئر کے گئے اپنے پیغام میں صدر مملکت نے ہوئے بتایا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، اللہ تعالیٰ کورونا متاثرین کو شفا عطا فرمائے۔

Related Posts