پی ٹی آئی رہنما اور سابق صدر پاکستان عارف علوی کی بہن انتقال کرگئیں۔
بدھ کو سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنی بہن کے انتقال کی اطلاع جاری کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ میری پیاری بہن، ہمدرد، دوست اور بے پناہ محبت کرنے والی ڈاکٹر زعیمہ علوی اللہ کو پیاری ہو گئیں۔
میری پیاری بہن، میری ہمدرد، میری دوست، اورمجھ سے بے پناہ محبت کرنے والی ڈاکٹر زعیمہ علوی احمد اللہ کو پیاری ہو گئیں۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
وہ ایک نیک دل، مخیر خاتون تھیں، جنہوں نے اپنی زندگی اللہ کی رضا اور اور اُسکے بندوں کی خدمت میں وقف کر دی تھی۔ بالخصوص… pic.twitter.com/5t2PQCDF8s— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) September 10, 2025
سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک نیک دل اور مخیر خاتون تھیں جنہوں نے اپنی زندگی اللہ کی رضا اور مخلوقِ خدا کی خدمت میں وقف کر دی۔ اپنے شوہر ڈاکٹر رشید احمد کی 2019 میں وفات کے بعد ان کی اللہ سے قربت مزید بڑھ گئی۔
عارف علوی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اے اللہ! اپنی رحمت سے ان کی مغفرت فرما، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما، اور ان کے درجات بلند فرما، آمین۔
سابق صدر نے آخر میں لکھا کہ میری بہن کے ساتھ جن کا زندگی میں تعلق رہا، ان سب سے گزارش ہے کہ ان کی کوتاہیوں کو معاف کریں اور ان کے لیے دعا کریں۔ اللہ آپ سب پر بھی اپنی رحمت نازل فرمائے۔ آمین۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








