انتخابات میں مداخلت کا کیس، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتاری دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

واشنگٹن: مریکا کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کی 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے کیس میں باقاعدہ گرفتاری ورہائی ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے الیکشن مداخلت کیس میں خود کو فُلٹن کاونٹی جیل میں پیش کیا جہاں امریکی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر کی قیدیوں والی تصویر بنائی گئی جو کہ بعد میں جاری کردی گئی۔

امریکی میڈیا کوفلٹن کاؤنٹی شیرف نے بتایا کہ جیل میں سابق صدرکے ایک بار پھر انگلیوں کے نشانات بھی لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا نے 21 بھارتی طلبا کو ڈی پورٹ کردیا

ٹرمپ نے ہتھیار ڈالنے کی مہلت ختم ہونے سے ایک روز پہلے ہی پیشی نمٹادی، ان کی 2 لاکھ ڈالر کی ضمانت کے بعد کانوائے میں واپسی ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جہاں بد دیانتی سمجھیں، اس الیکشن کو چیلنج کرنے کا پورا حق ہے۔

واضح رہے کہ جارجیا الیکشن کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان 19 افراد میں شامل ہیں جنہیں 2020 کے صدارتی الیکشن میں شکست کو فتح میں بدلنے کی کوشش میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے۔

Related Posts