پشاور :شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں 4 خواتین سماجی کارکنان کو فائرنگ کرکے موت گھاٹ اتار دیا گیا، ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق قتل کی جانیوالی چاروں خواتین سماجی کارکنان تھیں جنہیں نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں ٹنڈی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد گاڑی میں سوار 8 افراد کو اغوا کرکے لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے جاں بحق چاروں خواتین سماجی کارکن تھیں، لاشوں اور زخمی ڈرائیور کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میرعلی منتقل کردیا گیا ہے۔