صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں شادی کے نام پر بڑے دھوکے کا انکشاف سامنے آیا ہے، دلہن کو دیکھ کر دولہے کی ماں بے ہوش ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں دولہے والوں کے ساتھ شادی کے نام پر فراڈ ہوا۔ 18 سالہ لڑکی کا رشتہ دکھانے کے بعد 40 سالہ خاتون کا ہاتھ تھما دیا گیا۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ 18 سال کی کمسن بہو کی جگہ 40 سالہ دلہن کو دیکھنے کے بعد دولہے کی ماں صدمے کے مارے بے ہوش ہوگئی جسے ہم ہسپتال لے کر گئے۔
اہلِ محلہ کے مطابق 40 سالہ دلہن بھی شادی کے بعد دولہے کے گھر میں رہنے کی بجائے چوری کرکے فرار ہوگئی جبکہ دولہے کی ماں اس وقت ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
دولہے کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ 5 تولے سونا اور نقد رقم دولہے کے گھر سے چوری کرنے کے بعد فرار ہوئی ہے۔ چوری اور فراڈ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی لائسنس پر سول ایوی ایشن کے 5 افسران اور پائلٹ گرفتار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








