بجلی لوڈشیڈنگ سے پریشان شہریوں کیلئے مفت سولر پینل! اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ جانیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

شدید گرمی اور بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام کے لیے بالآخر ایک بڑی اور امید افزا خبر سامنے آ گئی ہے جو نہ صرف ریلیف فراہم کر سکتی ہے بلکہ متبادل توانائی کے حصول کا راستہ بھی ہموار کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی مفت سولر پینل اسکیم 2026 کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے جس سے زیادہ لوگوں کو اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اسکیم کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ بڑھا دی ہے۔ اب شہری رواں سال دسمبر تک اس منصوبے کے تحت درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر اس منصوبے کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مزید خاندانوں کو شامل کرنے کے لیے بجٹ میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت صوبائی حکومت شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے ان مستحق گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرے گی جن کی ماہانہ بجلی کی کھپت 0 سے 200 یونٹس کے درمیان ہے۔

اہلیت کے معیار کے مطابق درج ذیل زمروں میں آنے والے گھریلو صارفین اسکیم کیلئے درخواست دے سکتے ہیں

50 یونٹس تک (لائف لائن)

51 سے 100 یونٹس (لائف لائن)

0 سے 100 یونٹس (محفوظ)

101 سے 200 یونٹس (غیر محفوظ)

اس کے علاوہ وہ صارفین بھی اہل ہوں گے جن کا منظور شدہ بجلی کا لوڈ 2 کلو واٹ تک ہے۔

رجسٹریشن کے لیے شہری سرکاری پورٹل cmsolarscheme.punjab.gov.pk کے ذریعے اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید سہولت کے طور پر صارفین اپنے بجلی کے بل کے ریفرنس نمبر اور قومی شناختی کارڈ نمبر کو 8800 پر بھیج کر بھی خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔

Related Posts