جیل سے آزادی ملتے ہیں زندگی کی قید سے آزاد کردیا! کراچی میں لرزہ خیز واقعہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی میں سینٹرل جیل سے رہائی پانے والی شخص کو سلاخوں سے آزادی ملتے ہیں نا معلوم افراد اسے زندگی کی قید سے آزاد کر ڈالا، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عامر بخش کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق لاڑکانہ سے تھا۔

عامر بخش نے اپسند کی شادی کی تھی جس پر اس کے مخالفین ناراض تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عامر کی رہائی کی خبر اس کے دشمنوں کو پہلے سے تھی اس لیے انہوں نے جیل کے قریب ہی گھات لگا رکھی تھی جیسے ہی عامر جیل سے باہر آیا اسے چاقو کے وار اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

یہ واقعہ اس بڑھتے ہوئے رجحان کی ایک مثال ہے جس میں پسند کی شادی کرنے والے افراد کو غیرت کے نام پر نشانہ بنایا جاتا ہے۔ پاکستان کے کئی علاقوں میں آج بھی اپنی مرضی سے شادی کو معیوب سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اکثر و بیشتر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے اپنے علاقوں سے فرار ہو کر دیگر شہروں میں پناہ لیتے ہیں ان کے رشتہ دار انہیں ڈھونڈ نکالتے ہیں اور جان سے مار دیتے ہیں اگرچہ ملک میں ایسے جرائم کے خلاف قوانین موجود ہیں لیکن ان پر موثر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کم ہونے کے بجائے بڑھتے جا رہے ہیں۔

Related Posts