فرنچ فٹبال فیڈریشن میں مسلمان کھلاڑیوں کے افطاربریک پر پابندی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

پیرس: فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے رمضان المبارک میں ہونے والے میچوں کے دوران روزہ رکھنے والے مسلمان کھلاڑیوں کی افطار بریک دینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

عالمی میڈیا (ایزر نیوز) کے مطابق فرانسیسی فیڈریشن نے کہا کہ مقدس مہینے کے دوران میچوں کو ایک منٹ کے لیے بھی روکنا کھیل کی رفتار کو متاثر کر سکتا ہے، ہم تمام کھلاڑیوں کے درمیان غیر جانبداری کے عزم پر زور دیتے ہیں۔ یہ فیصلہ سر پر اسکارف پہننے کے خلاف فرانس کے اسلام مخالف مؤقف سے مطابقت رکھتا ہے۔

فٹبال فیڈریشن کے گزشتہ سیزن میں اسی طرح کے فیصلوں کے باعث فرانس میں کچھ مسلم گروہوں کی طرف سے تنازعہ اور تنقید ہوئی، جن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ فرنچ فیڈریشن کی جانب سے مذہبی تنوع کے احترام کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

لی پریزین کی رپورٹ کے مطابق فرنچ فٹبال فیڈریشن کا فیصلہ اس کے آرٹیکل 1.1، عمومی اور ڈیونٹولوجی کے ضابطہ اخلاق پر مبنی ہے کہ وہ ان تمام کارروائیوں پر پابندی عائد کرے جو ان کے غیر جانبداری کے اصولوں سے متصادم یا مذہبی پراپیگنڈے سے ہم آہنگ ہوں۔

مسلم کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کے خلاف یورو 2024 کوالیفائر گیمز سے قبل پانچ دنوں کے دوران روزہ مؤخر کریں۔یہ مؤقف پریمیئر لیگ کی طرف سے اپنے مسلم کھلاڑیوں کے لیے اعلان کردہ سہولیات سے بالکل متصادم ہے۔

Related Posts