کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارشیں، موسم خوشگوار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارشیں ہوئیں، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں سہ پہر کے وقت تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا اور مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ مطلع تا حال ابر آلود ہے۔

شہر میں ملیرماڈل کالونی، گلشن حدید، ملیر، ماڈل کالونی، گلشن حدید، بحریہ ٹاؤن، شارع فیصل، اسٹیل ٹاؤن، سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ، میمن گوٹھ اور گڈاپ میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب بارش کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی ایک بار پھر جمع ہونا شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Related Posts