دوست ممالک کی پاکستان میں سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کی پیشکش

تازہ ترین

تازہ ترین

دوست ممالک کی پاکستان میں سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کی پیشکش
دوست ممالک کی پاکستان میں سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کی پیشکش

اسلام آباد: ملک میں بگڑتی سیاسی صورتحال کو کم کرنے کیلئے پاکستان کے دوست ممالک نے اپنی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے والے دو ممالکنے نے یہ خواہش ظاہر کی کہ وہ ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ دوست ممالک ملک میں سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تحریکِ عدم اعتماد پر حکومت کا دوست ممالک سے مدد لینے کا فیصلہ

ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ امکان ہے کہ دونوں ممالک سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے جو کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے اقدام کے نتیجے میں بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے اس سمت میں ایک کوشش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تین دن پہلے چین کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے بھی چوہدری برادران سے ملاقات کی ہے۔

Related Posts