مزاحیہ جملوں سے بھرپور فرینڈز ری یونین شو آئندہ ماہ یکم اگست کے روز دوستی کے عالمی دن کے موقعے پر ایک بار پھر پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق فرینڈز شو کی خصوصی قسط میں ڈیوڈ شوئمر، جینیفر آنسٹن، میٹ لیبلانک، میتھیو پیری، کرٹنی کاکس اور لیزا کڈرو سمیت دیگر اداکار اپنی یادیں تازہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات نے نئے ہیئر اسٹائل کیلئے مداحوں سے تجاویز طلب کرلیں
یکم اگست کو دوستی کے عالمی دن کے موقعے پر فرینڈز ری یونین شو متعدد چینلز پر نشر کیا جاسکے گا اور ناظرین مختلف اوقات پر انہیں زی کیفے، زی نیٹ ورک، زی ٹی وی اور زی سینما پر دیکھ سکیں گے۔
زی مراٹھی، زی تیلگو، زی بنگلا، زی کناڈا اور زی کیرالم پر بھی فرینڈز ری یونین شو دکھایا جائے گا جس کے اوقاتِ کار 12 بجے، شام 5 بجے اور 9 بجے رکھے گئے ہیں۔
آج سے 2 ماہ قبل 27 مئی کے روز بھارت میں فرینڈز ری یونین کی اسٹریمنگ زی 5 کے پلیٹ فارم کے ذریعے ہوئی۔ ماضی کے فرینڈز شو کی یادوں سے بھرپور شو بے حد ہٹ رہا۔
حال ہی میں فرینڈز ری یونین کے شو کو ایمی کی نامزدگیاں بھی حاصل ہوئیں۔ فرینڈز کی عمومی ٹیم سے ہٹ کر ری یونین شو میں مہمان اداکار بھی جلوہ گر ہوئے جن میں ڈیوڈ بیکھم، جسٹن بائبر، بی ٹی ایس اور لیڈی گاگا شامل ہیں۔
فرینڈز ری یونین شو میں ایلیوٹ گولڈ، کٹ ہیرنگٹن، لیری ہینکن، منڈی کالنگ، ٹام سیلیک، ریز ویتھرزپون اور ملالہ یوسفزئی بھی مہمان اداکار کی صورت میں جلوہ گر ہوئے جنہیں شو کے ناظرین نے بہت پسند کیا۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل شوخ و شگفتہ جملوں سے بھرپورشو فرینڈز ری یونین کی ٹیم ایمی ایوارڈز کی 4 نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہی جن میں ورائٹی اسپیشل کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔
کرٹنی کاکس نے اپنے 5 ساتھی فنکاروں کے ہمراہ این بی سی کے مزاحیہ جملوں سے بھرپور شو میں اداکاری کی جبکہ کرٹنی وہ واحد اداکارہ ہیں جو 6 مرکزی ستاروں کے مقابلے میں کبھی ایمی ایوارڈ کی نامزدگی حاصل نہیں کرسکیں۔
مجموعی طور پر 90 منٹ طویل ری یونین شو نے 4 نامزدگیاں جیتیں جبکہ ماضی میں 236 اقساط پر مشتمل فرینڈز شو کیلئے ٹیم 62 ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد ہوئی جن میں سے جینیفر آنسٹن 5، لیزا کڈرو 6، میٹ لیبلانک 3 جبکہ ڈیوڈ شوئمر اور میتھیو پیری 1، 1 بار نامزد ہوئے۔
مزید پڑھیں: فرینڈز ری یونین ایمی ایوارڈز کی 4 نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








