باسفورس کروز سے انقرہ تک! دیکھیں پاکستانی طلبہ کی ترکی میں ناقابلِ فراموش سفر ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

ترکی اور پاکستان کی حکومتوں کے مشترکہ تعاون سے پاکستان کے مختلف صوبوں سے دسویں جماعت کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے لیے ترکی کا ایک تعلیمی و ثقافتی دورہ شروع ہو گیا ہے۔ اس دورے کا آغاز استنبول میں خوبصورت باسفورس کروز سے کیا گیا جہاں طلبہ نے سمندر کے کنارے ترکی کی دلکش مناظر سے لطف اٹھایا۔

یہ ہفتے بھر پر مشتمل دورہ صرف سیر و تفریح تک محدود نہیں بلکہ اس میں ترکی کی تاریخی جگہوں، عجائب گھروں، جامعات اور جدید اداروں کا وزٹ بھی شامل ہے تاکہ طلبہ کو تعلیم تاریخ اور ٹیکنالوجی سے بھرپور تجربہ حاصل ہو۔

دورے کے دوران طلبہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ بھی جائیں گے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال ترکی کے وزیر تعلیم کریں گے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی و ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا اور ہونہار طلبہ کو بین الاقوامی سطح پر سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

یہ اقدام نہ صرف طلبہ کی ذہنی و فکری نشوونما میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ پاکستان اور ترکی کے دوستانہ رشتے کو بھی مزید مضبوط کرے گا۔

Related Posts