ٹی وی شوز کو الوداع کہنا مشکل ہے، خاص کر جب یہ سبھی پسندیدہ ٹی وی شو ہیں۔ بروکلین 99 سے لے کر لوسیفر تک، وسیع پیمانے پر مقبول شوز موجود ہیں جو اس سال اختتام پذیر ہوجائیں گے۔
ایسے پانچ شو ہیں جنہیں دیکھنے والوں کو 2021میں الوداع کہناپڑے گا:
بروکلین 99:
پولیس کی جانب سے سیٹ کی جانے والی مشہور کامیڈی سیریز بروکلن نائن نائن اپنے آنے والے آٹھویں سیزن کے بعد اختتام پذیر ہوگی، اور آخری سیزن 10اقساط پر مشتمل ہوگا۔
گریس اینڈ فرینکی:
نیٹ فلکس کی جانب سے پیش کی گئی جین فونڈا اور للی ٹاملن کی زبردست اداکاری سے روشناس ہونے والا شو گریس اینڈ فرینکی اس سال کے آخر میں اس کا ساتواں سیزن پریمیئر ہوگا۔ یہ اسٹرنگ سروس کا سب سے طویل چلایا جانے والا شو ہوگا۔
ڈیڈ ٹومی:
کرسٹینا اپلیگیٹ اور لنڈا کارڈیلینی کا ایمی اور گولڈن گلوب شو تیسرے سیزن کے بعد ختم ہوگا۔ جیمز مارسڈن کی بھرپور اداکاری کے ساتھ بنایا گیا شو ہے، اس شو میں ان دونوں خواتین کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے جو قتل کے بعد فرار ہونے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
لوسیفر:
توقع کی جا رہی ہے کہ لوسیفر کا آخری سیزن رواں سال کے آخر تک اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر آؤٹ ہو جائے گا۔ اس شو میں لیڈ اداکار ٹام ایلس ہیں، ان کی زبردست اداکاری نے عوام کی توجہ اس جانب مرکوز کردی ہے۔
منی ہیسٹ:
پروفیسر آخری بار منی ہیسٹ سیزن میں اپنی ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔ الوارو مورٹے اور عرسلا کوربیرو،، منی ہیسٹ یا لا کاسا ڈی پاپل کی مشہور اسپینش سیریز ہے، جو نیٹ فلکس پر دیکھی جارہی ہے۔
پیکی بلائنڈرز:
سیلین مرفی کا تنقیدی طور پر سراہا جانے والا جرائم کی کہانی سے بھرپورڈرامہ پیکی بلائنڈرز چھ سیزن کے بعد ختم ہوگا۔ جب کہ اصل میں اس شو کا ایک اضافی سیزن ہونا تھا، شوورنر اسٹیون نائٹ نے انکشاف کیا کہ اس کی کہانی مختلف شکلوں میں جاری رہے گی۔