فیفا آئی ڈی سے لے کر ویزا چیک تک! جانیں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹس کی مکمل تفصیلات

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں منعقد ہوگا اور فٹبال شائقین دنیا بھر سے اس میں شرکت کے لیے ٹکٹ حاصل کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

ٹکٹ کے لیے رجسٹریشن

ٹکٹ خریدنے کے لیے سب سے پہلے فیفا آئی ڈی بنانا ضروری ہے۔ اس کے لیے FIFA.com/tickets پر جائیں اور اپنا نام، ای میل اور دیگر معلومات درج کریں۔ ای میل کی تصدیق کے بعد آپ ٹکٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ٹکٹ فروخت کے مرحلے

فیفا نے ٹکٹ فروخت کو کئی مراحل میں تقسیم کیا ہے۔؎

Visa پری سیل ڈرا: صرف Visa کارڈ ہولڈرز کے لیے جنہوں نے پہلے قرعہ اندازی میں حصہ لیا۔

ابتدائی قرعہ: منتخب شدہ شائقین کو ٹکٹ خریدنے کا وقت دیا گیا۔

رینڈم سلیکشن ڈرا: شائقین قرعہ کے ذریعے ٹکٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

First-come, First-served: باقی ٹکٹ ٹورنامنٹ کے قریب دستیاب ہوں گے، پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر۔

ٹکٹ کی قیمت اور خصوصیات

ابتدائی میچز کے ٹکٹ تقریباً $60 سے شروع

فائنل میچ کے ٹکٹ ہزاروں ڈالر تک

آفیشل ری سیل پلیٹ فارم بھی موجود ہے جہاں آپ قانونی طور پر ٹکٹ خرید یا بیچ سکتے ہیں

اہم مشورے

صرف FIFA.com/tickets سے ٹکٹ خریدیں

جعلی یا غیر سرکاری ویب سائٹس سے دور رہیں

اپنی فیفا آئی ڈی اور ای میل کی تصدیق مکمل کریں

ویزا اور داخلے کے تقاضے پہلے سے چیک کریں

فیفا ورلڈ کپ کے ٹکٹ خریدنے کا عمل آسان ہے لیکن صرف رجسٹریشن اور قرعہ اندازی میں حصہ لینے والے شائقین کو ہی موقع ملے گا۔

Related Posts