کمشنر کراچی کی جانب سے 3 مارچ کے لیے تازہ نرخ نامہ جاری کر دیا گیا، جس میں پھل، سبزیوں، مرغی اور دیگر اشیائے خور و نوش کی سرکاری قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہر میں گراں فروشی کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بھرپور مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق تمام اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں، جن پر عمل کرنا دکانداروں کے لیے لازم ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خریداری سے پہلے ان نرخوں کو ضرور چیک کریں اور کسی بھی دکاندار کو زائد قیمت وصول کرنے کی اجازت نہ دیں۔

اگر کسی دکان یا بازار میں مہنگی اشیاء فروخت کی جا رہی ہوں تو شہری فوری طور پر متعلقہ حکام کو مطلع کریں تاکہ گراں فروشوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف حکومت کے اقدامات اسی وقت کامیاب ہو سکتے ہیں جب عوام خود بھی ان میں کردار ادا کریں اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے فعال رہیں۔
کسی بھی قسم کی شکایت درج کروانے کے لیے کمشنر کراچی کے فراہم کردہ کمپلین نمبرز پر فوری اطلاع دی جا سکتی ہے تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا سکے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خریداری کے دوران دکانداروں سے سرکاری نرخ نامہ طلب کریں اور اگر کہیں زائد قیمت وصول کی جا رہی ہو تو ثبوت کے ساتھ متعلقہ اداروں کو رپورٹ کریں تاکہ ناجائز منافع خوری کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








