سماجی کارکن بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
کراچی میں بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی: معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی کی نمازِ  جنازہ میمن مسجد میں ادا کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلقیس ایدھی کی نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور وزیر اطلاعات سعید غنی سمیت تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ آئی جی سندھ مشتاق مہر، رہنما پی پی وقار مہدی اور منظوروسان بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

مزید برآں بلقیس ایدھی کی وفات پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلقیس ایدھی کےانتقال پر سندھ حکومت ایک دن کا سوگ منا رہی ہے، مرحومہ کی تدفین سرکاری اعزازکے ساتھ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلقیس ایدھی کی انسانیت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی بعدازاں نماز جنازہ کے بعد سندھ پولیس کی جانب سے بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی، ایک اور اداکارہ کا بیان سامنے آگیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے نامور فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی شریک سربراہ بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں دوران علاج چل بسیں، جہاں وہ ایک ماہ سے زیر علاج تھیں۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بلقیس ایدھی عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھیں، رمضان سے 2 دن پہلے انہیں دل کا دورہ بھی پڑا تھا، اس کے بعد سے وہ اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

Related Posts