کراچی :گڈاپ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےفارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی منعقد کرنے والے شخص سمیت 19 مہمانوں کو گرفتارکر کے فارم ہاؤس کو سیل کردیا۔
ملزمان نے گزشتہ رات گڈاپ ٹاؤن کے علاقےمیں واقع فارم ہاؤس ڈانس پارٹی کا اہتمام کیا تھا، ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کے مطابق گرفتار افراد میں 07 خواتین بھی شامل ہیں،پولیس نے فارم ہاؤس سے شیشہ،حقہ، تمباکو اور دیگر سامان تحویل میں لے لیاہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








